شمریزکبیردسترخوان رضائے الٰہی کے حصول کا منفرد کاروان ہے،شیخ امتیازاحمدرحمانی
سلطان باہو(سٹارنیوز)شمریزکبیردسترخوان رضائے الٰہی کے حصول کا منفرد کاروان ہے،شیخ امتیازاحمدرحمانی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گڑھ مہاراجہ کے علاقے محلہ جٹانوالہ میں حاجی کبیر خان کی جانب سے امدادی دسترخوان لگایا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے کھانا تناول فرمایا، شرکاء کی خصوصی طور پر تیار کردہ،”دلیم”جسے عرف عام میں حلیم کاغلط العام نام دیا جاتا ہے سے تواضح کی گئی، لوگوں نے اس ڈش پر انتہائی مسرت کااظہار کیا۔اپنی گفتگو میں شیخ امتیازاحمدرحمانی نے کہا کہ چوہدری ظفراقبال باجوہ، چوہدری رضوان قدیر چیمہ، راناشہروز،رانا خالد محمود، چوہدری مزمل طاہر واراکین یوتھ کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی فی سبیل اللہ خدمات قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں، اس موقع پر صدر انجمن تاجران چوہدری عامرعبداللہ، انصر خان بلوچ، راناشاہد، چوہدری مدثر طاہر بھی موجود تھے
رپورٹ محمد عمر فاروق













