الحمداللہ کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں موقع ملا تو حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی مولانا محمد ریاض جھنگوی

جھنگ(نامہ نگار)الحمداللہ کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں موقع ملا تو حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی مولانا محمد ریاض جھنگوی جھنگ حلقہ این اے 108سے امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا محمد ریاض حفظہ اللہ نے بطورِ امیدوار کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ہے کہ جھنگ ایک تاریخی ضلع ہے چند ایک سیاسی نمائندوں کے علاؤہ یہاں جاگیر دار روایتی سیاست دانوں نے ہر مرتبہ پارٹیاں بدل بدل کر حکومتیں تو کیں لیکن جھنگ کو پسماندہ ہی رکھا جھنگ ڈویژن بنانے کیلئے وعدے تو کیئے گئے لیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل بنانے کیلئے اگر ایک نمائندے نے کردار ادا کیا تو دوسرے نے اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ذاتی لڑائیوں انتقامی کارروائیوں میں مصروف عمل رہ کر حلقہ کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا جھنگ کو موٹروے سے دور رکھا گیا جھنگ میں ریلوے اسٹیشن ویران پڑے ہیں ایک اکلوتی ٹرین چل رہی ہے جس کا سٹاپ بھی صرف شہر کے اسٹیشن میں ہوتا ہے ضلع بھرکے باقی اسٹیشن ویران عوام ٹرینوں کے سستے سفر سے محروم اور پریشان ہے دیہی علاقے جو آباد ہوکر شہروں کی صورت اختیار کرچکے ہیں ایسے کئی علاقوں میں بجلی کی سہولت کارپٹ روڈ گلی نالی اور سولنگ سوئی گیس جیسی سہولیات سے عوام آج بھی محروم ہے اسی طرح بہت سے مسائل ہیں اللہ تعالٰی نے کامیابی دی اور عوام نے اعتماد کیا تو حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے سیاست اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر کی جائے تو انصاف کے ساتھ ترقی اور خوشحالی ممکن ہے اور اس لیئے ضروری ہے کہ اس مرتبہ ہر حلقہ میں عوام الناس علماء کرام کو ہی اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں

رپورٹ مہر محمد یار