بریکنگ نیوز
پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر وحید اکبر چودھری کے کاغذات نامزدگی منظور
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹارنیوز)پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر وحید اکبر چودھری کے کاغذات نامزدگی ایپلٹ ٹربیونل میں جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں سنگل بینچ نے منظور کرلئے۔ اس موقع پر سابق صدر و بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر وحید اکبر چودھری کا میڈیا نمائیندگان سے گفتگو میں کہنا تھا “ قائد عمران خان کے ساتھ جب سے پاکستان تحریک انصاف وجود میں ائی تب سے پارٹی میں ہوں اور رہوں گا عمران خان نے کبھی ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا اور ہم اس چیز کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ان کو چھوڑیں ۔عمران خان واحد رہنما ہیں جو ملک و قوم کی تقدیر بدلے گا ملک و قوم پر مشکل وقت آتے ہیں اور ہم اس کا سامنا کر اچھے سے جانتے ہیں۔جو لوگ عمران خان کو چھوڑ گئے آج وہ تاریخ کے کوڑادان میں ملیں گے ۔ مگر ہم ان میں سے ہیں جو آپ کو ہمشہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے اور جو حکم ہماری پارٹی ہمیں کرے گی وہ سر آنکھوں پر ہوگا”
رپورٹ ساجد علی ٹوبہ ٹیک سنگھ












