سال 2023ء میں محکمہ لائیو سٹاک میں مختلف طریقوں سے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی،ویٹرنری ڈاکٹر کاشف نے لاکھوں روپے ایکسپائری ہونے پر سرکاری ویکیسن نہر برد کی،کٹا پال سکیم میں بھی اپنے قریبی عزیزوں کو نوازا،قصائیوں سے بھی بھتہ وصول کرتا رہا
بارہ میل(نامہ نگار)سال 2023ء میں محکمہ لائیو سٹاک میں مختلف طریقوں سے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی،ویٹرنری ڈاکٹر کاشف نے لاکھوں روپے ایکسپائری ہونے پر سرکاری ویکیسن نہر برد کی،کٹا پال سکیم میں بھی اپنے قریبی عزیزوں کو نوازا،قصائیوں سے بھی بھتہ وصول کرتا رہا،پرائیویٹ ویٹرنری ڈاکٹرز سے بھی رجسٹریشن کی مد میں رشوت وصول کی گئی،پرائیوٹ ویٹرنری سٹوروں پر سرکاری ویکسین فروخت ہوتی رہی،ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کو فی الفور معطل یا تبدیل کیا جائے اور اس کے ناجائز اثاثے ضبط کیے جائیں،عوامی مطالبہ۔تفصیل کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک خانیوال میں سال 2023ء میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی ملازمین دونوں ہاتھوں سے مختلف طریقوں سے لوٹ مار کرتے رہے ہیں ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کو سردار پور ویٹرنری ہسپتال میں لاکھوں روپے کی سرکاری ویکسین دی گئی جو کہ بعد میں ایکسپائر ہونے پر نہر میں پھینک دی گئی جس کی آج تک کوئی انکوائری نہ ہو سکی،کٹا پال سکیم میں بھی ڈاکٹر کاشف نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو نوازا اور بوگس انٹریاں ڈال کر،،مال،،کمایا،عبدالحکیم کے قصائیوں کو سرکاری مہریں دی گئیں اور ان سے بھتہ بھی وصولی کا انکشاف ہوا ہے،پرائیویٹ ویٹرنری ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کی مد میں بھی رشوت وصول کی گئی،عبدالحکیم سمیت دیگر علاقوں میں پرائیویٹ ویٹرنری سٹوروں پر بھی سرکاری ادویات دھڑلے سے فروخت ہوتی رہی،کرپٹ ڈاکٹر کاشف کے خلاف عبدالحکیم چک شراجہ کی عوام نے احتجاج بھی کیا ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر کاشف کے خلاف عبدالحکیم سے اینٹی کرپشن میں درخواستیں بھی دی گئیں لیکن کوئی کاروائی نہ ہو سکی،تحصیل کبیروالا میں جگہ جگہ ونڈے کی فیکٹریاں قائم ہیں اور سرکاری ملازمین نے پرائیوٹ سٹور بھی قائم کر رکھے ہیں،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کاشف کا کہنا ہے کہ میرا ریجنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر سبطین سے ذاتی تعلق ہے جس کی وجہ سے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،عوامی و سماجی حلقوں اور اہلیان علاقہ منظور،محمد علی،نیاز حسین،اللہ دتہ و دیگر نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر کاشف و دیگر کرپٹ ملازمین کو معطل یا تبدیل کیا جائے اور اسکے ناجائز اثاثے ضبط کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












