خانیوال پٹرولنگ پولیس کوہی والا کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،ناجائز پسٹل برآمد،ملزم گرفتار،تھانہ صدر کبیروالا میں مقدمہ درج

خانیوال( سٹارنیوز)پٹرولنگ پولیس کوہی والا کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،ناجائز پسٹل برآمد،ملزم گرفتار،تھانہ صدر کبیروالا میں مقدمہ درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے روڈز پر ناکہ بندی کے دوران چیکنگ جاری ہے،ہمارے ملازمین پوری ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،محمد ندیم جاوید۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پٹرولنگ پولیس کوہی والا کے انچارج محمد ندیم جاوید اپنی ٹیم کے ہمراہ ماہنی سیال بائی پاس کے قریب ناکہ لگایا ہوا تھا کہ مشکوک شخص کو روکا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا جس نے بعد میں اپنا نام و پتہ محمد الیاس ولد محمد نواز قوم بلوچ سکنہ شجاع آباد بتایا،ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ صدر کبیروالا میں مقدمہ درج کر دیا گیا،اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پولیس کوہی والا محمد ندیم جاوید نے صحافی مظہر حسین باٹی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معاشرتی ناسوروں کے خلاف کاروائی کا عمل شروع کیا ہوا ہے،روڈز پر مسلسل گشت جاری ہے کسی کو قانونی کی خلاف نہیں کرنے دیں گے ہمارے ملازمین پوری ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،قانونی سب کے لیے برابر ہے۔

بارہ میل(نامہ نگار)
بارہ میل و نواحی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے برابر،سردی میں اضافے کی وجہ سے لکڑی مہنگی،عوام ذلیل و خوار،گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا وغیرہ پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سکول جانے والے بچے اکثر سکول لیٹ ہوجاتے ہیں اور ملازم پیشہ افراد بھی انتہائی پریشان ہیں،متعدد بار عوام نے گیس کے پریشر کم ہونے کی شکایات افسران بالا کو بھی کیں لیکن کسی نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ عوام کو گیس کے بل بھی بہت زیادہ آ رہے ہیں،لکڑی بھی بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام خرید نہیں سکتی،اہلیان بارہ میل نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ذمہ دار گیس ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور گیس کا پریشر بڑھایا جائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہو سکے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی