سید گروپ کی پوزیشن دن بدن بہتر ہورہی ہے،جیت کر ترقی کا دوبارہ سلسلہ جاری رکھیں گے،ہماری کامیابی عوام کی فتح ثابت ہو گی سید خارو علی شاہ

خانیوال (سٹارنیوز)سید گروپ کی پوزیشن دن بدن بہتر ہورہی ہے،جیت کر ترقی کا دوبارہ سلسلہ جاری رکھیں گے،ہماری کامیابی عوام کی فتح ثابت ہو گی،ہمارے ڈیرے ہر وقت مظلوم و غریب عوام کے لیے کھلے ہیں،مخلص ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،جوق در جوق عوام سید گروپ میں شامل ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 205 ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے صحافی مظہر حسین باٹی اور محمد رمضان قادری سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی ہوئے ہیں مظلوم افراد کو انصاف ملا ہے اور غریب کو حقوق بھی ملے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر کام میرٹ کی بنیاد پر ہو،ہمارا دامن کرپشن و بدعنوانیوں سے پاس ہے ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،،مخلص ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے دکھ سکھ اور خوشی غمی میں برابر کے شریک ہیں،جوق در جوق عوام سید گروپ میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں افراتفری ہے تمام سیاسی جماعتوں تحمل و بردباری سے کام لینا چاہیے ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی بجائے ملک کی ترقی و بہتری کے لیے سوچنا چاہیے تاکہ ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی