سول ڈیفنس ملازمین بھتہ خوری میں مصروف،پانچ کسی مین بازار میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ایل پی جی گیس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی،سلنڈر بھی پھٹ گئے،دھماکے سے دکان کی چھت بھی اڑ گئی،فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،سول ڈیفنس کے ملازمین کو معطل یا تبدیل کیا جائے عوامی مطالبہ
بارہ میل(نامہ نگار) سول ڈیفنس ملازمین بھتہ خوری میں مصروف،پانچ کسی مین بازار میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ایل پی جی گیس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی،سلنڈر بھی پھٹ گئے،دھماکے سے دکان کی چھت بھی اڑ گئی،فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،سول ڈیفنس کے ملازمین کو معطل یا تبدیل کیا جائے عوامی مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس،ایل پی گیس سلنڈرز کی دکانیں،بغیر این او سی پٹرول پمپس،غیر قانونی تیل ایجنسیاں سیول ڈیفنس کے ملازمین کی سرپرستی میں چل رہی ہیں یہاں سے سول ڈیفنس کے ملازمین ماہانہ مبینہ طور پر لاکھوں کا بھتہ وصول کرتے ہیں،ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کے انسپکٹرز بھتہ اکٹھا کرکے ضلعی انچارج شکیب احمد کے پاس لے جاتے ہیں وہاں پر بھتہ تقسیم کیا جاتا ہے،گذشتہ روز سول ڈیفنس کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پانچ کسی مین بازار میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ایل پی جی گیس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس پر دکان میں موجود سلنڈرز بھی پھٹ گئے اور دھماکے سے دکان کی چھت بھی اڑ گئی،تاہم فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا،عوامی و سماجی اور کاروباری حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ملوث سول ڈیفنس ملازمین کو معطل یا تبدیل کیا جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












