پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی،اسلحہ و گولیاں برآمد،متعلقہ تھانہ سرائے سدھو میں مقدمہ درج

بارہ میل(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی،اسلحہ و گولیاں برآمد،متعلقہ تھانہ سرائے سدھو میں مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے انچارج راؤ ثاقب اپنی ٹیم کے ہمراہ مین جھنگ روڈ پر گشت کررہے تھے کہ مشکوک شخص کو روکا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد ہوئیں ملزم محمد رفیق ولد عاشق محمد قوم بھٹی سکنہ موضع بھٹیاں والا کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ سرائے سدھو میں مقدمہ نمبر 31/24 درج کر دیا گیا۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی