13 جنوری کا سورج پروفیشنل وکلا گروپ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا سید خرم علی گیلانی ایڈووکیٹ

بار ایسوسی ایشن شورکوٹ کے الیکشن گہما گہمی عروج پہ ہے سید خرم علی گیلانی ایڈووکیٹ

شورکوٹ کینٹ (سٹارنیوز)13 جنوری بروز ہفتہ پورے پنجاب کی طرح بار ایسوسی ایشن شورکوٹ میں بھی الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے ، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیدوار برائے مجلس عاملہ سید خرم علی گیلانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے بتایا کہ الیکشن کی گہما گہمی اور کمپئن عروج پہ ہے انشاء اللہ 13 جنوری کا سورج پروفیشنل وکلا گروپ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور امیدوار برائے صدارت جناب عطا اللہ شیخ بفضل خدا کثیر تعداد میں ووٹ لے کر صدر منتخب ہوں گے عطاء اللہ شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا واضح اظہار کیا کہ بار اور بنچ کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے اور وکلاء کے مسائل کا حل ، اور وکلاء کی عظمت کی سربلندی کے واسطے کامیاب ہوکر دن رات محنت کروں گا

رپورٹ کلیم اللہ طور