نیورو سرجن ڈاکٹر صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان کی سرپرستی میں فڈز فاؤنڈیشن بستی سمیجہ آباد کیمپس میں تقریب کا انعقاد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)سٹارنیوز رپورٹ کے مطابق نیورو سرجن ڈاکٹر صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان کی سرپرستی میں فڈز فاؤنڈیشن بستی سمیجہ آباد کیمپس میں تقریب کا انعقاد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عمران مہدی نے سر انجام دیے نعت رسول مقبول کی سعادت انصر خان نے حاصل کی فڈز فاؤنڈیشن کی طرف سے فری سلائی سنٹر میں بیس بچیوں کو سلائی مشین سیکھنے کے بعد مخیر حضرات کے تعاون سے بیس بچیوں میں سے تیرہ بچیوں کو سلائی مشینیں موقع پر دی گئی جبکہ سات بچیوں کو مزید مخیر حضرات کے تعاون سے بعد میں دی جائیں گی فڈز فاؤنڈیشن کے بانی اسد فردوسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامنشور بھیک نہیں روز گار دو ہے ہمارا مشن ملک عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے الحمدللہ ہم مختلف اضلاع میں لاتعداد بچیوں کو روزگار فراہم کر چکے ہیں اسد فردوسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد جھنگ میں فری آئ ٹی یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں آپ سب کے ساتھ کی ضرورت ہے یونیورسٹی کے بننے سے جھنگ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے طالبات سکلز سیکھ کر گھر بیٹھے باعزت روزگار کر سکیں گی ہمسایہ ملک ، افغانستان اور بنگلہ دیش اپنی ایکسپوٹس بڑھا کر اپنے حالات بہتر کر سلتے ہیں تو ہم کیوں نہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر اس تقریب میں اس لیے آئے بیٹھے ہیں کیونکہ آپ چنے ہوئ شخصیات ہیں آپ میں انسانیت کیلئے درد اور خدمت خلق کا جذبہ ہے میں تمام احباب کا مشکور ہوں تقریب میں مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان سیاسی و سماجی شخصیت نواب نوازش خان سیال ظفر اقبال باجوہ اینکر پرسن علی امجد چوہدری ڈاکٹر محمد اقبال ندیم ملانہ میڈیا پرسن جاوید ساقی جنرل سیکرٹری پریس کلب مسٹر غلام شبیر سمیت سیاسی و سماجی اور مخیر حضرات کی شرکت مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسد فردوسی کے منشور بھیک نہیں روزگار کو خوب سراہا
رپورٹ محمد عمر فاروق












