جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام حلقہ پی پی 232 کے ووٹرز کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر دیا گیا مرکزی امیر جماعت اسلامی سابق سینیٹر سراج الحق کی افطار ڈنر میں شرکت

وہاڑی ( راناافتخارسے ) جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام حلقہ پی پی 232 کے ووٹرز کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر دیا گیا مرکزی امیر جماعت اسلامی سابق سینیٹر سراج الحق کی افطار ڈنر میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی راہنما جماعت اسلامی راو محمد ظفر ، عمار صدیقی سمیت دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 232 علی وقاص ہنجراء ،ضلعی امیر چوہدری طارق محمود ، رضا محمد قادری ، عبدالعزیز بھٹہ ، راو خلیل احمد ، طارق فاروق بھٹی ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، سلیم کمبوہ سمیت دیگر کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنا کر گلپاشی کرکےمرکزی امیر کا استقبال کیا تقریب سےامیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 232 علی وقاص ہنجراء نے خطاب کرتے ہوئے تمام ووٹرز بالخصوص امیر جماعت اسلامی کی خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا
مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ علی وقاص ہنجراء کو انتخابات میں بھرپور خدمت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کی تقریب کا مقصد ضلع کے کارکنان اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا ہے انہوں نے قرآن مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہہ رمضان المبارک ہمیں تقوی اور انصاف کا درس دیتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اس وقت اس فرسودہ حکومتی نظام کے سبب ملک کے 90 فیصد مسلمان دین سے دور ہورہے ہیں یہ حکومتی نظام ہمین دین سے دور کر رہا ہے اسلام ہمیں رشوت سے منع کرتا ہے جبکہ پاکستان میں ہر جائز اور ناجائز کام رشوت دے کر سہولت کے ساتھ کروا لیا جاتا ہے ملک میں بدامنی اور ڈاکو راج کے ذمہ دار یہی سیاستدان ہیں جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے اسلام میں سور سختی سے حرام قرار دیا گیا جبکہ ہمارا پورا ملک اس کے بنک ادارے سب کے سب سود کی لعنت سے اٹے پڑے ہیں ہماری لڑائی اس فرسودہ اور بدبودار نظام کے ساتھ ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایک اسٹیبلشمنٹ ہے جو بار بار لاڈلے تبدیل کر کے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے فلسطین کے مسلمانوں کی نسل کشی پر اسلامی ممالک کی خاموشی مجرمانہ ہے میں آج آپ لوگوں کے ضمیروں پر دستک دینے آیا ہوں ، اگر آپ لوگ اس فرسودہ نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں آج سب لوگ اس بات کا عزم کریں کہ اس ملک کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے انہوں نے تمام ووٹرز اور کارکنان کا انتخابات میں بھرپور جدوجہد کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا آخر میں ضلعی امیر نے تمام مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا آخر میں معروف عالم دین پیر افضل ہاشمی نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی بعد ازان سینکڑوں مہمانوں کو پرتکلف افطار ڈنر پیش کیا گیا