سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی بروقت کاروائی، منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

خاتون منشیات فروش اور اس کا ساتھی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

کار کو روک کر چیک کیا گیا تو کار کے خفیہ خانوں بھاری مقدار میں چرس برآمد

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 06 کلو گرام چرس برآمد

گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع بنوں اور مری سے ہے،ملزمان نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگل کرنی تھی

گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضہ پولیس میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی ہے

گرفتار منشیات فروشوں سے تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات کی توقع ہے

منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈی پی او محمد فیصل کامران

ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عبدالمعبود اور انکی ٹیم کو منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے

رپورٹ محمد آصف علی