پولیس کی موثر سرویلنس، پارکو تیل چوری کی کوشش ناکام، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے مزید موثر سکیورٹی کی ہدایات جاری، پارکو تیل چوری میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے، ہفتے کی ڈیڈ لائن جاری
جھنگ (سٹارنیوز) پولیس کی موثر سرویلنس، پارکو تیل چوری کی کوشش ناکام، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے مزید موثر سکیورٹی کی ہدایات جاری، پارکو تیل چوری میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے، ہفتے کی ڈیڈ لائن جاری، تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں پارکو پائپ لائن سے نامعلوم ملزمان کی طرف سے تیل چوری کی کوشش کی گئی، جسے پولیس نے پرو ایکٹیو پولیسنگ سے ناکام بنا دیا۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے سپروائزری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں سے قطعاً کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، پارکو تیل چوری میں اگر کوئی سرکاری اہلکار ملوث پایا گیا یا اس نے کسی قسم کا سہولت کار کا کردار ادا کیا تو اسکو بھی نشان عبرت بنایا جائے گا۔ ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پارکو پائپ لائن کے اطراف سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔پارکو سرویلنس ٹیمیں گشت اور سرویلنس کو مزید موثر بنائیں۔جبکہ قومی اثاثوں کی لوٹ مار میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ڈی پی او نے مزید جرائم پیشہ عناصر کو اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ مجرمانہ ذہنیت کے حامل ملک دشمن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔نہ انکو چھوڑیں گے اور نہ ہی انکے سہولت کاروں کو چھوڑیں گے۔
رپورٹ علی رحمان انصاری












