قیام امن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل شاہد مقصود کی برسی کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے ذبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
جھنگ( ) قیام امن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل شاہد مقصود کی برسی کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے ذبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر شہید کانسٹیبل شاہد مقصود کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی احمد پورسیال سرکل غضنفر عباس خان نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ پولیس کے دستے نے شہید کانسٹیبل شاہد مقصود کی قبر پر سلامی پیش کی۔ ڈی ایس پی احمد پورسیال سرکل نے شہید کانسٹیبل کی فیملی سے بھی ملاقات کی اور تحائف پیش کئے۔ شہید کانسٹیبل نے 2012 میں
فرائض کی انجام دہی کے دوران ڈکیت ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ ذندہ رہیں گے۔ شہداء پولیس ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق شہداء کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر شہداء کی فیملیز کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
مولانا محمد شیریں شہید کی اہلیہ محمد منیر شیریں کی والدہ محترمہ ڈاکٹر محمد طاہر منیر شیریں کی دادی جان قضاے الہی سے وفات پا گئی ہیں انکی نماز جنازہ بعد از نماز مغرب کھجی والے قبرستان جھنگ سٹی میں ادا کی جائے گی جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
رپورٹ علی رحمان انصاری













