اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال، ایڈ منسٹریٹر محمدعرفان ہنجرا نے عیدالاضحٰی کے موقع پر عوام کے نام پیغام میں سٹارنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب اورڈی سی جھنگ کی ہدایات کے مطابق صاف ستھرا کے ویژن کو آگےبڑھارہے ہیں،اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ اور احمدپورسیال کے عملہ گھر گھر جا کر آلائشوں کو مناسب مقام پر ٹھکانے لگانے کے لئے سٹیرلائزڈ اور کلین شاپرزفراہم کررہےہیں

احمدپورسیال(سٹارنیوز) اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال، ایڈ منسٹریٹر محمدعرفان ہنجرا نے عیدالاضحٰی کے موقع پر عوام کے نام پیغام میں سٹارنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب اورڈی سی جھنگ کی ہدایات کے مطابق صاف ستھرا کے ویژن کو آگےبڑھارہے ہیں،اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ اور احمدپورسیال کے عملہ گھر گھر جا کر آلائشوں کو مناسب مقام پر ٹھکانے لگانے کے لئے سٹیرلائزڈ اور کلین شاپرزفراہم کررہےہیں۔عوام عیدالاضحٰی کی خوشیوں کے بعد آلائشوں کو شاپرز میں ڈالیں۔کھلے مقامات پر منتقل نہ کریں۔مقررہ جگہوں سے عملہ خوداٹھائے گا اورڈمپنگ کاذمہ دارہوگا۔اس موقع پر چیف آفیسر میاں عرفان جنجیانہ، فنانس آفیسر محمد عمران، شیخ امتیازاحمدرحمانی شیخ محمد حسین، عمران علی بھی موجود تھے

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز