چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈاکٹر فیصل سلیم کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا

شورکوٹ(سٹارنیوز)چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈاکٹر فیصل سلیم کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا موصوف قبل ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کے بطور سٹاف آفیسر خدمات سر انجام دے رہے تھے انہوں نے اپنی پوسٹنگ کا آغاز بطور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد سے کیا آہستہ آہستہ ترقی کرتے ہوئے اب ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کے فرائض سر انجام دیں گے موصوف کا تعلق تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 496 سے ہے موصوف نہایت ملنسار طبیعت کے مالک ہیں سینئیر صحافی نمائندہ جنگ و جیو نیوز شورکوٹ رائے ایاز اکبر ، نمائندہ ایکسپریس نیوز صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود، جنرل سیکرٹری پریس کلب شورکوٹ چوہدری شہباز سہیل راحت، رائے رجب علی بھٹی ،رانا محمد شبیر ،اور دیگر صحافیوں اور شورکوٹ کے شہریوں نے انہیں بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات ہونے پر مبارک باد دی یے

رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف سٹارنیوز شورکوٹ