اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے آکسفورڈ یونین سوسائٹی کے نومنتخب صدر اسرار خان کاکڑ کی ملاقات
صدر مملکت کی اسرارخان کاکڑ کو آکسفورڈ یونین سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
بلوچستان سے پاکستانی نوجوان کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے ، صدر مملکت
محترمہ بینظیر بھٹو آکسفورڈ یونین کی پہلی ایشیائی خاتون صدر تھیں، صدر مملکت
پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، صدر مملکت
نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، صدر مملکت
اسرار خان کے آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہونے سے دیگر نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی ، صدر مملکت
امید ہے کہ اسرار خان مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کریں گے ، صدر مملکت













