احمد پور سیال 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کی جرات ، بہادری اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا 6 ستمبر کا دن پاکستانی قوم کے لیے قابلِ فخر دن ہے اس دن کو جارحیت کرنے والے بڑے ملک بھارت کو پاکستانی غیور فوج نے ناکوں چنے چبوا دیے
6 ستمبر 2024 کو یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر تحصیل پریس کلب کے دفتر میں ایک پروقار تقریب زیرِ صدارت حاجی محمد عارف جعفری منعقد ہوئی
احمد پور سیال( سٹارنیوز)6 ستمبر 1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کی جرات ، بہادری اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا 6 ستمبر کا دن پاکستانی قوم کے لیے قابلِ فخر دن ہے اس دن کو جارحیت کرنے والے بڑے ملک بھارت کو پاکستانی غیور فوج نے ناکوں چنے چبوا دیے
6 ستمبر 2024 کو یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر تحصیل پریس کلب کے دفتر میں ایک پروقار تقریب زیرِ صدارت حاجی محمد عارف جعفری منعقد ہوئی
تقریب کے مہمانانِ خصوصی محترمہ عائشہ خان اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال اور مقامی زمیندار میاں فرخ الیاس سیال فقیر تھے جبکہ دیگر شرکا میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ حاجی محمد صادق پاکستان نیوی ، نذر عباس ریٹائرڈ ٹیکنیشن پاک فضائیہ ، شہید ذیشان حیدر کے والد زوار محمد اقبال ، محمد اشرف علی شاہ پرنسپل چناب کالج احمد پور سیال ، میاں محمد افضل تحصیلدار , ارشد علی وسیم پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر ، چودھری اختر جاوید صدر انجمن تاجران ،سردار محمد عارف کشمیری ، مہر محمد عارف سدھانہ ملک عمار یاسر گڑھ مہاراجہ ، سید قمر الحسنین ، محمد متین قیصر ندیم ، چودھری یاسر صدیق ، ملک محمد عباس ، چودھری ابوبکر میو ، ملک کاشف عباس جھانولہ ، حاجی آصف نعیم ، اسد رضا سحر صدر بزمِ قلم احمد پور سیال ،حاجی آصف مجید سبحانی ، اور واصد اقبال شامل تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حاجی آصف نعیم نے حاصل کی جبکہ نعتِ رسولِ کریم سیف علی کے حصہ میں آئی سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ترانے پیش کر کے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا یومِ دفاع کے حوالے سے جملہ مقررین جن میں محترمہ عائشہ خان اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال ، محمد اشرف علی شاہ پرنسپل چناب کالج ، چودھری غلام مصطفی کشمیری چیرمین ٹی پی سی ، لیفٹیننٹ ریٹائر حاجی محمد صادق ، میاں فرخ الیاس سیال فقیر اور حاجی محمد عارف جعفری صدر پریس کلب شامل تھے جنہوں نے بھر پور انداز میں پاکستانی فوج کے عظیم کارنامے اور ملکی سالمیت پر خطاب کیے ان کے علاوہ شہر بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی راہنماوں کے علاوہ طلبا شریک ہوئے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاک فوج زندہ باد کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے تقریب کی نظامت معروف شاعر اسد رضا سحر صدر بزمِ قلم نے کی تقریب کے دوران سامعین نے پاک فوج زندہ باد کے خوب نعرے لگائے ملک و قوم کی سالمیت اور پاک فوج کے تحفظ کے لیے دعا بھی کروائی گئی آخر میں تمام معززین کی
تواضع چائے مٹھائی اور گرما گرم پکوڑوں سے کی گئی
رپورٹ حاجی محمد عارف صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال۔03074841455












