چوہدری طارق سبحانی کو چیئرمین بورڈ آف لینڈ ریکارڈ اتھارتی پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔افتخار خان بلوچ
احمد پور سیال (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 جھنگ،مرکزی ممبر جنرل کونسل مسلم لیگ ن و ڈسٹرکٹ ممبر کنوینئر کمیٹی جھنگ نے ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کو چیئر مین بورڈ آف لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ چوہدری طارق سبحانی کی تقرری کا مطلب ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پوری قیادت کو وریو خاندان کی خدمت کی سیاست اور حلقہ میں ان کے اثر رسوخ پر پورا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق سبحانی کی چیئر مین بورڈ آف لینڈ ریکارڈ تقرری احس اقدام ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔
رپورٹ امتیاز شیخ












