#الودعی_تقریب

احمد پورسیال ٹیچرز کی ریٹائرمنٹ پر ان کے عزاز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

احمد پور سیال(سٹارنیوز )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال کے قابل احترام سنئیر ٹیچرز پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال چوہدری حبیب احمد میئو اور وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال سید سبط الحسن شاہ صاحب کی ریٹائرمنٹ پر ان کے عزاز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال کے اساتذہ کرام کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے سینئر ٹیچرز پرنسپل چوہدری حبیب احمد میئو اور وائس پرنسپل سید سبط الحسن شاہ صاحب کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوبصورت انداز میں استقبال کیا اور ان کے عزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تمام اساتذہ کرام نے شرکت کی تقریب میں سر بشیر احمد ساقی رضوان ظفر گوندل،صاحب و دیگر اساتذہ کرام نے بچوں اور اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنئیر ٹیچرز پرنسپل چوہدری حبیب احمد میئو اور وائس پرنسپل سید سبط الحسن شاہ صاحب کے ساتھ ہمارا بہت اچھا وقت گزارا ہے انہوں نے ہمیشہ ہی اپنی ڈیوٹی امان داری سے نبھائی ہے اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال کے بچوں کو تعلیم جیسے زیوار سے آراستہ کیا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج ان کو الوداع کرنے کی خوشی بھی ہو رہی ہے اور غم بھی خوشی اس بات کی ہے کہ آج یہ دونوں سنئیر ٹیچرز باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پانے کے بعد اس ادارے سے جا رہیں ہیں ہے اور غم اس بات کا ہے ہمارے ساتھ انہوں نے کئی سال دوستانہ ماحول میں گزارے ہیں اس پر ان کا ہم سے دور جانے کا غم بھی ہے اس موقع پر پرنسپل چوہدری حبیب احمد میئو اور وائس پرنسپل سید سبط الحسن شاہ صاحب کا کہنا تھا ہمیں بھی بہت غم ہو رہا ہے کہ ہم آج اپنے پیارے دوستوں سے دور ہو کر جا رہیں ہیں پر کیا کریں یہ وقت ہر سرکاری ملازم کی زندگی میں آنا ہوتا ہے اور آج ہم یہاں اس ادارے سے الوداع ہو کر جا رہیں ہیں کل آپ بھی یہاں سے چلے جائیں گے لیکن ہم نے ہمیشہ اپنی نوکری ایمانداری کے ساتھ نبھائی ہے طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ہے اساتذہ کرام سے دوستانہ ماحول رکھا ہے اور کوشش رہی ہے کہ ہماری طرف سے کسی اساتذہ کرام کی دل آزاری نہ ہو اور ہمیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال کے تمام اساتذہ کرام کے ساتھ گزارا ہوئے خوبصورت لمحات ہمشہ یاد رہیں گے تقریب کے آخر میں ریٹائرمنٹ پانے والے سنئیر ٹیچرز پرنسپل چوہدری حبیب احمد میئو وائس پرنسپل سید سبط الحسن شاہ صاحب کو اساتذہ کرام اور طلباء نے خوبصورت تحائف پیش کرتے ہوں پھولوں کی پتیوں کے ساتھ الوداع کیا

#رپورٹ محمد عرفان ھرپل چیئرمین پریس کلب احمد پور
03069051291