گڑھ مہاراجہ۔سو فیصد نتائج پر عدنان جاوید کو “ہیروایوارڈ”سے نوازا گیا
گڑ ھ مہاراجہ(۔۔سٹار نیوز)۔۔سو فیصد نتائج پر عدنان جاوید کو “ہیروایوارڈ”سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ کے سبجیکٹ سپیشلسٹ عدنان جاوید کے انٹر میڈیٹ کلاسزکے تدریسی مضامین میں نتائج سو فیصدرہے،جس پر سیکرٹری سکولز خالد محمود وٹو کی جانب سے اعزازی طور پر ٰپرفارمنس ایکسیلنس ایوارڈ،سرٹیفیکیٹ اور ہیرو ایوارڈ میڈل دیا گیا۔گزشتہ روز ایک تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ چوہدری عابد حسین نے سرٹیفیکٹ اور میڈل سے نوازا۔ہیرو ایوارڈ کے ملنے پر پرنسپل چوہدری عابدحسین،سٹاف ممبران چوہدری عبدالرزاق،چوہدری غلام مصطفی چیمہ،شیخ ظفرعباس،راناآصف علی،چیف میڈیا ایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسو سی ایشن شیخ امتیازاحمدرحمانی،محمدسبطین،نجف علی،مبشر حسن،ناصرعباس،بشیر ترابی،چوہدری رشید جٹ،محمددین،محمدعمرمیو نے مبارکباددیتے ہوئ نیک توقعات کااظہار کیا ہے۔
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز













