سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 04 اشتہاری مجرمان، 02 منشیات فروش اور 02 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے گرفتار

اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان مبشر، فضل،وسیم اور عون گرفتار

گرفتار منشیات فروش جمشید سے آئس 53 گرام اور ملزم عامر سے 51 گرام آئس برآمد

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے گرفتار ملزم شعیب سے کلاشنکوف، پسٹل 9mm اور 7 ضرب میگزین اور گولیاں برآمد

گرفتار ملزم بلال سے پسٹل 9mm برآمد

گرفتار ملزمان و اشتہاری مجرمان کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے

اشتہاری مجرمان کے خلاف سرگودھا پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈی پی او

غیر قانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ڈی پی او

منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق تفریق کاروائیاں کی جا رہی ہیں ڈی پی او

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا