چارسدہ : پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، اسلحہ نمائش کے مرتکب 7 منشیات فروش گرفتار
پولیس نے منشیات کے کاروبار میں سرگرم دو ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1353 گرام آئس 2 رپیٹر اور 5 پستول برآمد کیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔
ضلعی پولیس سربراہ کے جاری احکامات پر پولیس کا ضلع بھر میں منشیات اور اسلحہ نمائش کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہے۔
ڈی ایس پی شبقدر فضل سبخان خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام فضل دیان خان نے آئس کے کاروبار میں ملوث ملزم آصف رضا ولد گل پسند ساکن سوختہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 850 گرام آئس برآمد کیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ نستہ جاوید خان نے اسلحہ نمائش کے مرتکب دو ملزمان کے قبضہ سے 2 ریپیٹر اور 2 پستول برآمد کرکے ملزمان کو بند حوالات کیا۔
اس کے علاؤہ ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بہرمند شاہ خان نے منشیات اور اسلحہ نمائش کے مرتکب 4 ملزمان کے قبضہ سے 503 گرام آئس اور 3 پستول برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بٹگرام، تھانہ نستہ اور تھانہ پڑانگ میں مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔












