سرگودھا: اندھے قتل کا معمہ حل، 24 گھنٹوں میں سفاک ملزمان گرفتار
سرگودھا: علاقہ تھانہ بھلوال صدر میں گاڑی میں آتشزدگی سے جوان کی ہلاکت کا معاملہ
پولیس نے اندھے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکر لیا
گرفتار ملزمان نے مقتول کو فائر مار کر گاڑی کو آگ لگا دی۔
متوفی کی شناخت عنصر ولد سلطان کے نام سے ہوئی تھی
سرگودھا پولیس نے جدید و روایتی طریقوں کو اپناتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 3 ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتارکر لیا
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مقتول کو غیرت کے نام پر قتل کیا
گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی ڈی پی او
ملزمان کو سزا دلوا کر مقتول کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا ڈی پی او
مقدمہ کی بھرپور پیروی کی جائے گی تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا












