وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید

ٹوبہ ٹیک سنگھ( سٹارنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ٹاون اسٹیشن ریسکیو1122 چٹیانہ کو 2 ریسکیو ایمبولینس ملنے پر سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب ممبر قومی اسمبلی میاں فرخ اقبال، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 میاں فراز منیر، ایکسیئن بلڈنگ صفدر حسین، سابق یونین چیئرمین میاں عارف سعید.میاں ارشد جمیل.چوہدری نعیم فتح. رانا ظہور منج. ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرسمیت شہریوں اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مرکز و محور عوام کی خدمت رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کے شہریوں کے لئے انقلابی پروگرام سے خدمت کررہی ہے،آج کی تقریب بھی ان پروگرام کی ایک کڑی ہے۔ٹاو¿ن اسٹیشن ریسکیو1122چٹیانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا ٹاو¿ن اسٹیشن ہے۔ ایمبولینس کی فراہمی سے ہمارے علاقہ کو بر وقت کسی بھی حادثہ کی صورت میں طبی فسٹ ایڈ کے ساتھ ہسپتال تک فوری رسائی حاصل ہو جائے گی اور حادثات کی صورت میں فوری ریسپانس کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔یہ اقدام حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔ جس کا مقصد ریاست کا عوام کو عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ضلع بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔جس سے ضلع کی عوام مستفید ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کی 26 سڑکوں کی بحالی اور 5 رورل ہیلتھ سنٹر اور24 بنیادی مراکز صحت کی ریویمپنگ کا کام بھی جاری ہے۔جس سے اہلیان علاقہ کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر ہونگی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو عوام کا احساس ہے۔ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی ہیں۔ جن کی قیادت میں پنجاب میں کسان کارڈ ، اپنا گھر اپنی چھت، ہمت کارڈ ، دھی رانی پروگرام اور لائیو سٹاک کارڈ جیسے عوامی فلاح و بہبود کے کام شروع کئے گئے ہیں۔ جس سے پنجاب کی عوام بلا امتیاز فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاو¿ن اسٹیشن ریسکیو 1122 چٹیانہ کو گاڑیوں کی فراہمی سے باقاعدہ سروس کا آغاز اہلیان علاقہ کیلئے خوش آئند ہے۔اس سے اہلیان علاقہ کو فرسٹ ایڈ کی بہتر سہولیات میسر ہونگی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فراز منیر نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی بارے اہلیان علاقہ کو تفصیلی آگاہ کیا جس پر اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کو سراہا۔