اٹھارہ ہزاری۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری . مختلف نوعیت کے معاملات میں 23 شہریوں کے مسائل سن کر انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری
اٹھارہ ہزاری(
سٹارنیوز)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری . مختلف نوعیت کے معاملات میں 23 شہریوں کے مسائل سن کر انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری . تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری کے دوران مختلف نوعیت کے معاملات میں 23 شہریوں کی درخواست ہائے پر سماعت کی اور انکے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مظلوم شہریوں کی دادرسی میں تاخیری حربے ناقابل قبول ہیں ۔ تھانہ جات میں شہریوں کی داد رسی اور انکی شکایات کا مقررہ ٹائم لائن میں حل یقینی بنایا جائے ۔ عورتوں اور بچوں کے اغواء اور جنسی زیادتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مویشی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ٹھیکری پہرے کو مانیٹر کیا جائے ۔ شہریوں نے مال مسروقہ برآمد کروانے پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن ( ر ) بلال افتخار کیانی کا شکریہ ادا کیا اور پھول بھی پیش کئے ۔
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












