معاشرےکی خیرخواہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ حافظ محمد عمیر الغزالی
جھنگ۔ انجمن ارائیاں ضلع جھنگ کا اجلاس چوہدری سویٹس یوسف شاہ روڈ پر انعقاد پذیر ہوا جس کی قیادت ڈاکٹر محمد اشفاق ضلع چئیرمین اور نگرانی چوہدری غلام مصطفی ضلع صدر نے کی ۔اجلاس کا اعلامیہ ضلع جنرل سیکرٹری مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے جاری کیا ۔اس اجلاس میں چوہدری غلام نبی ،چوہدری قیصر عباس ،چوہدری اسامہ خادم ،چوہدری خادم حسین ،چوہدرہ احسن ندیم جگنو ،چوہدری محمد شفیق جالندھری ،چوہدری ظہیر بابر ،چوہدری محمد اسلم ،چوہدری نعمان گل ،چوہدری مقبول حسین ،چوہدری عمار نبیل اور دیگر نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں ارائیں برادری کی فلاح و بہبود اور سالانہ ضلعی کنونشن اور رمضان میں فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس حوالے سے تمام تحصیلوں ، صدر زون ،سٹی زون اور نیا شہر زون کی رابطہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ جماعتی نظم کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔اس اجلاس میں ڈاکٹر اشفاق نے بات کرتے ہوئے کہ ہم ظاہری نمود و نمائش نہیں فلاح اور خیر خواہی چاہتے ہیں ۔چوہدری غلام مصطفی نے کہا ہم اتفاق و اتحاد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہین ۔چوہدری قیصر عباس نے کہا کہ ہمارا مشن تعمیر انسانیت اور تعمیر قبیلہ ہے ۔اخر میں مولانا عمیر الغزالی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہماری اولین ترجیح خیر خواہی ہے اور ہم دعوت کے سٹیج پر ہیں ۔ان شاءاللہ وقت کے ساتھ ارائیں قبیلہ نا صرف منظم ہوگا بلکہ خیر خواہی کے ساتھ معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ہماری محنت کسی کو مرعوب کرنے کے لئیے نہیں بلکہ فلاح اور تعمیر انسانیت کے لئیے ہے
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت












