ڈیرہ اسماعیل خان
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ میں جدید سہولیات کے منصوبہ کا افتتاح کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان( سٹارنیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ میں جدید سہولیات کے منصوبہ کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں سابق صوبائی وزیر عبد الحلیم خان قصوریہ ، پارٹی کے ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل ، سابق ضلع ناظم عزیز اللہ خان علی زئی ، ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ ، جنرل سیکرٹری ملک عابد اعوان اور ناظم یحیی خان اکا خیل بھی موجود تھے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال پر گیارہ کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کی درخواستیں اچکی ہیں جلد سرسبز خیبرپختونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لیئے زمین کی خریداری کے لیئے سیکشن فور لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ گیس کے پریشر کی کمی کے لیئے پانچ ٹی بی ایس لگ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کے وفاق سے متعلق تمام مسائل حل کرینگے قبل ازیں پاسپورٹ دفتر میں سہولیات منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر محکمہ پاسپورٹ کے حکام محکمہ پاسپورٹ خیبرپختونخوا زونل ہیڈ جواد ، ڈائیریکٹر ہیڈ کوارٹر عاصم فواد مرزا ، آپریشنل آفیسر ہیڈکوارٹر اسلام آباد ظفر رحمان ٹیکنیکل ہیڈ خیبرپختونخوا زون حسن شیراز اور عبدالرحمان نے گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دی اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ریجنل دفتر میں آج 5 ون ونڈو آپریشن کے ڈیسک کا افتتاح کیا ہےجنوبی اضلاع کے شہریوں کو پاسپورٹ کے حوالے مشکلات تھی ان میں کمی آئے گی پہاڑپور میں نادرا آفس کے پاسپورٹ ڈیسک قائم کررہے ہیں پروا میں بھیی یہی سہولیات فراہم کرینگے، میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرم کے آئی ڈی پیز کے ساتھ تعاون کرے، کرم کے روڈ کے حوالے سے تحفظات ہیں ہلال احمر خیبرپختونخوا اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کررہا ہےانہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی کمال قاضی ، پشاور اور اسلام آباد سے آئی ٹیم اور علاقہ کے ناظم یحیی خان اکا خیل کا شکریہ ادا کیا












