ونجاری(اللہ نوازخان)B.H.Uونجاری میں موسمی بیماریوں کی ادویات،ڈلیوری کی سہولت اورمختلف قسم کےٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنےپرڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سوشل ورکر ساجد الرحمان

ونجاری(اللہ نوازخان)B.H.Uونجاری میں موسمی بیماریوں کی ادویات،ڈلیوری کی سہولت اورمختلف قسم کےٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنےپرڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سوشل ورکر ساجد الرحمان کا اظہار خیال۔ڈپٹی کمشنر کےاحکامات پرP.H.M.Cکےمنیجرعمر فاروق نےادویات پہنچا دیں۔
تفصیلات کے مطابق B.H.U(بیسک ہیلتھ یونٹ)ونجاری میں ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سےعلاقے کی غریب عوام بہت ہی پریشانی کا شکار تھی۔سوشل ورکرساجد الرحمان نےڈپٹی کمشنر میانوالی خالدجاویدگورائیہ صاحب کی توجہ اس مسئلے کی طرف دلوائی توڈپٹی کمشنر نےخصوصی احکامات جاری کیے،جس کی وجہ سےP.H.M.Cکےمنیجر عمر فاروق نےادویات فراہم کر دیں۔موسمی بخار،ڈلیوری کی سہولت اور مختلف قسم کےٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنے پرساجد الرحمان نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اب ونجاری کے ہیلتھ یونٹ میں ڈلیوری کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہےنیزدیگر بیماریوں کےلیے ادویات بھی موجود ہونے کی وجہ سے غریب عوام آسانی سےفائدہ اٹھا سکتی ہے۔مینیجر عمر فاروق نےکہاکہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ غریب عوام کوپریشانی نہ اٹھانا پڑے۔ونجاری کےہیلتھ یونٹ میں دیگر قصبہ جات کے مریض بھی علاج کے لیےآتے ہیں،کیونکہ بیس کے قریب قصبہ جات کے لیے ونجاری میں واحدبیسک ہیلتھ یونٹ ہے۔ادویات اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سےمریضوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑتی تھی۔ونجاری اور ارد گرد کےقصبہ جات کی عوام کی اکثریت غربت کاشکار ہے،غریب آدمی پہلے ہی بہت سی پریشانیوں کا شکار ہےاورموسمی یامعمولی بیماری کا علاج کرنا بھی عام آدمی کے لیےمشکل امر بن جاتا ہے۔اب بہت سےامراض کی ادویات بی۔ایچ۔یوونجاری میں دستیاب ہیں۔