پسرور کی صحافی برادری نے 28 دسمبر کو ختم نبوت سیشن میں بھرپور شرکت کی، جس کا انعقاد کمیٹی گھر، بلدیہ ہال پسرور میں کیا گیا۔ اس اہم سیشن کا مقصد صحافیوں کو ختم نبوت کے موضوع پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔

پروگرام کا آغاز بعد از نماز ظہر 1 بجے ہوا، جس میں مہمان خصوصی چوہدری نبی احمد ورک صاحب، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر ڈاکٹر حافظ محمد نعمان امتیاز نے اپنے خطاب سے حاضرین کی علمی پیاس کو مزید بڑھایا۔ خصوصی کاوش اویس مہر، وائس چیئرمین نیشنل پریس کلب پسرور کی تھی، جنہوں نے اس پروگرام کی کامیاب ترتیب میں اہم کردار ادا کیا۔پسرور کی صحافی برادری نے اس سیشن میں بھرپور شرکت کی، جو ایک کامیاب اور بامقصد پروگرام تھا۔

رپورٹ زبیر احمد صدیقی