ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل کے سرکاری اسکولوں کے دورے، سیکیورٹی اور سہولیات کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 پیر محل اور گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لینا اور بہتری کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کرنا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کلاس رومز، لیبارٹریز، اور دیگر تعلیمی سہولیات کا معائنہ کیا اور طلبہ کے لیے دستیاب سہولیات کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی، کلاس روم کی حالت، اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول انتظامیہ سے تفصیلی ملاقات کی، جہاں سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کی فضا کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے کہا کہ بچوں کا محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول ہماری اولین ترجیح ہے، اور حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔