ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے صدر محمد زاہد مجید انور اور سینئر ساجد مجید انور کا کنور عمران خان سے اظہارِ تعزیت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹارنیوز)ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور اور سینئر صحافی ساجد مجید انور نے پریس کلب رجانہ کے جنرل سیکرٹری اور روزنامہ ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر کنور محمد عمران خان کے والد محترم کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیلئے ان کی اقامت گاہ نواحی گاؤں چک نمبر 285 گ ب کا دورہ کیا۔اس موقع پر مقامی سینئر صحافی رانا محمد کاشف بھی ان کے ہمراہ تھے۔محمد زاہد مجید انور اور دیگر صحافیوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کنور عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور باوقار شخصیت کے حامل تھے، ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔صحافی برادری دکھ کی اس گھڑی میں کنور محمد عمران خان کے ساتھ ہے۔