کمالیہ: سابق چیئرمین بلدیہ ملک امجد یعقوب کی اہلیہ انتقال کر گئیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے)کمالیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔مرحومہ ایک بااخلاق، نیک سیرت اور باپردہ خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی سادگی، خدمت خلق اور صبر و شکر کے ساتھ گزاری۔ ان کے انتقال پر اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں، جب کہ ملک امجد یعقوب اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔













