ڈی ایس پی سرکل احمدپورسیال ارشد علی علوی سے سینیئر صحافیوں تنویر حسین و حبیب منظر مہدی کی ملاقات
اس موقع پر ڈی ایس پی ارشد علی علوی نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران تحصیل احمدپورسیال میں کل 273 مجالس عزاء منعقد ہونگی اور 102 جلوس عزاداری نکالے جائیں گے
ڈی ایس پی سرکل ارشد علی علوی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن و سلامتی اور صبر کرنے کا درس دیتا ہے اس لیے بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ حسن اخلاق اور رواداری سے پیش آنا چاہیئے
انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں کسی کو شرپسندی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں اور ہر صورت امن و امان بحال رکھا جائے گا
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808













