تحصیل احمد پور سیال میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

احمدپورسیال ( سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ ریونیو افسران گرداواران و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ، سروس سینٹر انچارج ، ڈومیسائل کلرک و دیگر عملہ کو موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر صاحب کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔

DC_Jhang
Commissioner Faisalabad
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab