مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ،جہاں 86لاکھ مسلمان محصور ہیں ۔عالمی برادری اس ظلم کی طرف توجہ دے۔مسعود یزدانی

سلطان باہو(بیوروچیف)مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ،جہاں 86لاکھ مسلمان محصور ہیں ۔عالمی برادری اس ظلم کی طرف توجہ دے۔مسعود یزدانی ۔
گزشتہ روز پاکستان بھر کی طرح گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شورکوٹ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ ،،والدین اور اساتذہ نے شرکت کی ۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں 86لاکھ مسلمان محصور کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔اس ظلم اور بربریت کی مثال کہیں نہیں ملتی تو دوسری طرف غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہےہیں ۔اگر اقوام عالم نے اس طرف توجہ نہ دی عالمی آمن ممکن نہیں ہے ۔ ہم تمام انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں آن مظالم کو رکواے اور اقوام متحدہ اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ عامر قزافی، آصف علی اور ضرغام عباس نے بھی خطاب کیا ۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے پر جوش نعروں سے پروگرام کا اختتام ہوا