ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک – معرکہ حق” کے تحت ضلع بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل میاں عرفان مہدی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( سٹارنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک – معرکہ حق” کے تحت ضلع بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل عرفان مہدی نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر کی زیر نگرانی پیرمحل کی تمام اہم شاہراہوں کو قومی پرچموں اور خوبصورت پینا فلیکس سے سجایا گیا ہے۔ سرکاری عمارتوں اور چوکوں پر خصوصی چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے، جس سے رات کے وقت شہر کی رونق میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بازاروں کو بھی قومی پرچموں اور سبز و سفید رنگوں سے مزین کیا جائے گا۔13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کو ہم آتش بازی اور دیگر ثقافتی پروگرامز میونسپل کمیٹی پیرمحل میں کا انعقاد کر رہے ہیں، جو ہماری قومی تاریخ اور ورثے کو اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی اور معرکہ حق کو منانے کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائ،وکلائ،سول سوسائٹی اور انجمن تاجران سے مشاورت مکمل ہو گی ہے اور شیڈول جاری کر دیا ہے ۔سی او ایم سی پیرمحل نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس جشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ اپنی گلیوں، گھروں اور دکانوں کو قومی پرچموں سے سجائیں تاکہ ہم سب مل کر اس قومی تہوار کو بھرپور طریقے سے منا سکیں۔ آئیے، سب مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں اور کام کریں۔