پاکستان صرف زمین کاٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریہ کانام ہے۔شیخ امتیازرحمانی۔اسلامی پاکستان کیلیے ہم شہدائے پاکستان سے تجدید عہد کرتے ہیں ۔رائے انصر صدیقی، صدر جھنگ ڈوءژن تحریک۔لاڈلا گروپ کے زیر اہتمام جشن آزادی سیمینار کا انعقاد

سلطان باہو (بیوروچیف)پاکستان صرف زمین کاٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریہ کانام ہے۔شیخ امتیازرحمانی۔اسلامی پاکستان کیلیے ہم شہدائے پاکستان سے تجدید عہد کرتے ہیں ۔رائے انصر صدیقی، صدر جھنگ ڈوءژن تحریک۔لاڈلا گروپ کے زیر اہتمام جشن آزادی سیمینار کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق صدر لاڈلا گروپ عتیق الرحمن بھٹی، لاڈلا عمر بھٹی کی طرف سے شاندار جشن آزادی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،
جس میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری اعجاز نے حاصل کی ، نعتیہ کلام قاری عبدالمنان صدیقی ، سجاد احمد صدیقی نے پیش کیا ، شیخ امتیاز رحمانی ، صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی ، رہنما مسلم لیگ ن مولانا صفدر مرالی ، صدر انجمن تاجران عامر عبداللہ جٹ، طاہر ساون ،اسامہ بلال نے شرکاء سے خطاب کیا ، خطاب کرتے ہوئے شیخ امتیاز احمد رحمانی کا کہنا تھا کہ ہم لاڈلا گروپ کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شیخ محمد راشد ،سعد ابوذر صدیقی، ڈاکٹر مرید سلطان ، انیس احمد بھٹی، وسیم شاہ ہاشمی، نزاکت علی ساحل، حافظ رحمت اللہ ، غلام مصطفیٰ بھٹی، سجاد خان بلوچ، شعیب بھٹی ، اسامہ لاڈلا ،، عامر بشیر ، شہزادہ عبدالمعیز، محمد رضوان ، محمد علی سمیت کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی،