سٹار نیوز کی چھٹی سالگرہ، جشنِ آزادی اور معرکۂ حق بنیان مرصوص کی پروقار تقریب

گڑھ مہاراجہ(سٹارنیوز)گڑھ موڑ کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں سٹار نیوز کی 6ویں سالگرہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق بنیان مرصوص کی مناسبت سے شاندار و پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں سٹار نیوز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

تقریب میں بانی سٹار نیوز شیخ امتیاز رحمانی، چیف ایڈیٹر محمد عمر فاروق، چیئرمین رائے انصر صدیقی، منیجنگ ڈائریکٹر ملک عرفان حیدر، صدر پریس کلب گڑھ مہاراجہ رانا محمد سلیم، شیخ محمد حسین، انصر خان بلوچ٬ حجاز علی بٹ، ضیغم عباس عاجز، طاہر عباس ساون، ارباب شوکت رہنما مسلم لیگ نون ، شیخ راشد، نزاکت علی ساحل، اقبال مولائی، غلام شبیر مئیو، جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب امتیاز سیال، محمد عمران اور شہزاد سمیت معزز شخصیات اور صحافی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی

اس موقع پر سی ای او سٹار نیوز شیخ امتیاز رحمانی نے کہا سٹار نیوز کا سفر سچائی، جرات اور عوامی مسائل کی ترجمانی کا سفر ہے ہم نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور آئندہ بھی حق و سچ کی راہ پر قائم رہیں گے

معروف صحافی حجاز علی بٹ نے کہا سٹار نیوز نے علاقے کی عوامی آواز کو بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ایسی صحافت ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے

نیشنل پریس کلب احمد پور سیال کے صدر ضیغم عباس عاجز نے کہا سٹار نیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ سچ کی طاقت ہر رکاوٹ کو توڑ سکتی ہے۔ یہ ادارہ صرف خبر نہیں دیتا بلکہ عوام کے دل کی دھڑکن بن چکا ہے، اور یہ دھڑکن ہمیشہ حق و انصاف کے لیے دھڑکتی رہے گی

چیئرمین سٹار نیوز رائے انصر صدیقی نے کہا ہماری ٹیم کا مقصد صرف خبریں دینا نہیں بلکہ عوامی شعور اجاگر کرنا اور حق و باطل میں فرق واضح کرنا ہے سٹار نیوز آج بھی اسی نظریے پر قائم ہے جس پر چھ سال پہلے سفر شروع کیا تھا
شرکاء نے سٹار نیوز کی چھ سالہ صحافتی خدمات کو سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ آزادی صحافت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی