یوم آزادی ہمیں آباؤاجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسعود یزدانی

سلطان باہو(بیوروچیف)یوم آزادی ہمیں آباؤاجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسعود یزدانی ۔
گزشتہ روز پاکستان بھر کی طرح گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شورکوٹ میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ، والدین اور سکول کونسل کے اراکین کو مدعو کیا گیا تھا تقریب کاآغاز قومی ترانے سے
ہوا ،تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت شاہد مسعود صاحب نے حاصل کی ۔ زین عباس نے نظم “اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں”سے سماں باندھ دیا ، طلباء کی تقاریر میں مجاہد عباس نہم کلاس سے اؤل پوزیشن حاصل کی ۔اساتذہ میں سے ضرغام عباس اور ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں تحریک پاکستان پر روشنی ڈالی ۔ اور بتایا کہ لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس مملکت کو حاصل کیا ۔ آخر میں سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے طلبہ ،والدین اور سکول کونسل کے اراکین کا تقریب میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خون کے سرخ دریا عبور کر کے یہ وطن حاصل ہوا ۔ یوم آزادی کا یہ دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔یہ وطن ھمارے پاس امانت ہے جس کی حفاظت ہم جانوں کی قربانی دے کر بھی کریں گے ۔آخر پر ملک پاکستان کی سلامتی اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کی گئی اور سکول پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا