پیرا فورس کا فلیگ مارچ۔۔۔ شفاف حکمرانی کی علامت

تحریر۔۔ محمد زاہد مجید انور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

*ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامیہ ہمیشہ سے اپنی شفاف حکمرانی اور عوامی خدمت کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ حال ہی میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پیرا فورس کا شاندار فلیگ مارچ منعقد ہوا جس میں ضلعی و تحصیلی افسران نے بھرپور شرکت کی۔ اس فلیگ مارچ نے نہ صرف انتظامی عزم کو اجاگر کیا بلکہ عوام کو یہ پیغام بھی دیا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے مطابق عوام کی سہولت اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے گی۔اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر (پیرا فورس) اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر، میڈم صدف ارشاد نمایاں رہیں۔ وہ ایک نہایت ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دیانتداری کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی کے پیشِ نظر حکومت پنجاب نے انہیں بطور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا، جو ان کی اہلیت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔فلیگ مارچ کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے کی جبکہ اے سی کمالیہ اقراء ناصر اور اے سی پیر محل ذوالفقار صابر بھی شریک ہوئے۔ انتظامیہ نے مارکیٹ ایریاز، اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور عوام کو واضح پیغام دیا کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ، پرائس کنٹرول پر عملدرآمد اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اولین ترجیحات ہیں۔یہ فلیگ مارچ دراصل ایک علامتی پیغام تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کو اس موقع پر یہ ہدایت بھی دی گئی کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری دیکھیں تو انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔پیرا فورس کا یہ اقدام اس بات کا عکاس ہے کہ پنجاب حکومت شفاف اور مؤثر گورننس کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ صدف ارشاد جیسے ایماندار افسران کی تعیناتی نہ صرف حکومتی اعتماد کا مظہر ہے بلکہ عوام کے لیے بھی یہ ایک حوصلہ افزا پیغام ہے کہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔یوں یہ فلیگ مارچ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے اور اس امر کی گواہی ہے کہ جب افسران دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔*