مسلم لیگ (ن) مسلم یوتھ آرگنائزیشن تحصیل 18 ہزاری کا اجلاس


آج مسلم لیگ (ن) مسلم یوتھ آرگنائزیشن تحصیل 18 ہزاری کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ روڈو سلطان کے پاکستان ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت تحصیل صدر ملک شوکت علی نے کی۔
اس موقع پر جھنگ سے ضلعی قیادت نے خصوصی شرکت کی، جن میں سینئر نائب صدر ممتاز لونا، جنرل سیکرٹری ذوالفقار خان، سٹی صدر رحمت اللہ شاہ، سیکرٹری اطلاعات شہباز رانجھا، تحصیل احمد پور سیال کے صدر مشتاق سہواگ، حسوبلیل یونین کونسل کے صدر صفدر شاہین سیال اور دیگر عہدے دار شامل تھے۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر آصف تہھیم، نائب صدر محمد عرفان، نائب صدر ملک اعجاز احمد سیکرٹری اطلاعات ضیاء الرحمن خان اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کارکنان کی عزتِ نفس کی بحالی، پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مکمل وفا داری نبھانے کا عہد کیا ملک پاکستان پاک فوج کے حق میں دعا بھی کرائی گئی۔
میٹنگ کے دوران علاقائی سیاست اور تنظیمی امور پر بھی تفصیلی اظہارِ خیال کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کے مشن و وژن کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اور ماہانہ بہترین سوشل میڈیا پارٹی کے لیے ورک کرنے پر ملک اعجاز کو تحصیل صدر ملک شوکت علی اور ٹیم کی طرف سے میڈل اور ٹرافی دی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد پاک فوج پائندہ باد













