تحصیل احمد پور سیال اور گڑھ مہاراجہ میں یوتھ کمیٹی کا پرامن احتجاج


احمدپورسیال (ملک سیف صدیقی کھوکھر )تحصیل احمد پور سیال، گڑھ مہاراجہ اور گڑھ موڑ کے عوام کے لیے یوتھ کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے سینئر رہنما رانا فیصل عدیل، رانا شہروز حازق اور صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان کی قیادت میں پرامن احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے سیلابی صورتحال اور بند میں مزید شگاف کے خطرے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے لیکن دوسرا شگاف نہ رک سکامظاہرین نے اللہ تعالیٰ سے مدد کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل احمد پور سیال! تیرا اللہ ہی حافظ ہے، ہم ڈوب رہے ہیں… ہم ڈوب رہے ہیں۔”