صحافیان پریس کلب تحصیل کبیروالا* کا سنگ بنیاد ایک نئے عہد کی شروعات ہے، جس کا مقصد صحافت کے معیار کو بہتر بنانا اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ بانی و چیرمین طاہرعباس

خانیوال ( سٹارنیوز )بانی و چیئرمین کے طور پر طاہر عباس کے زیرِ قیادت صدر خیرات الشمس المعروف شمس گجر، جنرل سیکرٹری ملک شکیل قمر، سینئر نائب صدر راؤ ساجد محمود، نائب صدر سید حسنین شاہ، جوائنٹ سیکرٹری ملک عثمان اعوان، فنانس سیکرٹری محمودالحسن سیال، انفارمیشن سیکرٹری عرفان شوکت خان سیال اور آفس سیکرٹری ملک حمزہ اشرف کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ باقی باڈی کی ممبرشپ مشاورت سے مکمل کی جائے گی۔ تمام دوستوں نے صدر شمس گجر اور جنرل سیکرٹری ملک شکیل قمر کو منتخب ہونے پر گرم جوشی سے مبارکباد دی، اور انہیں پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے گئے۔ اگرچہ کبیروالا صحافت میں کچھ ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو نئے آنے والے صحافیوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، لیکن یہ پریس کلب ان مسائل کو ختم کرنے اور شفاف، پیشہ ورانہ صحافت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ میٹنگ کے اختتام پر شیطان اور حاسدین کے شر سے حفاظت کے لیے دعا بھی کی گئی، تاکہ اس پلیٹ فارم پر اتحاد اور ترقی کا ماحول قائم رہے۔
یہ ادارہ صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں وہ اپنے مسائل بھرپور طریقے سے اٹھا سکیں گے اور صحافت کی آزادی و وقار کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کی عوام تک سچائی کی آواز پہنچا سکے گا۔
@highlight