سرگودھا پولیس کا تعلیمی اداروں کا دورہ، ‘میثاق سنٹر’ کے حوالے سے بریفنگ

ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر پولیس کے ایک سرگودھا پولیس کے وفد نے تاریخی تعلیمی ادارے کانوٹ ہائی سکول کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تعلیمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور پولیس کے جدید فلاحی منصوبوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
​ اس موقع پر پولیس حکام نے شرکاء کو پنجاب پولیس کے انقلابی اقدام “میثاق سنٹر” کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے بتایا کہ
​میثاق سنٹرز کا قیام اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کو ایک ہی چھت تلے حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
​یہ سنٹرز بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرے کے کمزور طبقات کو انصاف کی فوری فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
​میثاق سنٹرز کے ذریعے اقلیتی برادری کے افراد کو کسی بھی خوف یا ہچکچاہٹ کے بغیر پولیس سے مدد لینے کی سہولت میسر ہے۔
​بریفنگ کے دوران وفد نے یہ بھی واضح کیا کہ سرگودھا پولیس اب صرف جرم کے خاتمے تک محدود نہیں بلکہ سوشل پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر خدمات پہنچا رہی ہے۔ طلباء کو تحفظ مرکز اور پولیس خدمت مراکز کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی تاکہ وہ مستقبل کے ذمہ دار شہری بن سکیں۔
​کانوٹ ہائی سکول کی انتظامیہ، اساتذہ نے پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ سکول پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا:
​”پولیس کا تعلیمی اداروں میں آ کر بچوں سے رابطہ کرنا ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔ میثاق سنٹر جیسے منصوبے معاشرے میں رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔”

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا